ایزی تکافل پلان کی آن لائن سبسکرپشن متعارف کرادی

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے ایزی تکافل پلان کی آن لائن سبسکرپشن متعارف کرادی ہے۔ اب صارفین پاک قطر فیملی تکافل کی ویب سائیٹ کے ذریعے ایزی تکافل پلان کی سبسکرپشن کرسکتے ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل انڈسٹری میں یہ منفرد سروس متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہے۔ آن لائن سبسکرپشن سروس پاک قطر فیملی تکافل کے ویژن تکافل کے ذریعے ہر ایک کیلئے مالیاتی تحفظ سے ہم آہنگ ہے۔ ایزی تکافل پلان حادثہ کی صورت میں صارف اور اس کی فیملی کو نقصان کی صورت میں کیش کی صورت میں بینفٹس فراہم کرتاہے۔ ایزی تکافل آن لائن پلان مستقبل میں آنے والی آن لائن تکافل پراڈکٹس میں سے ایک ہے۔ صارفین پاک قطر فیملی تکافل کی ویب سائیٹ کا وزٹ کرکے بینک ڈیبیٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایزی تکافل پلان حاصل کرسکتے ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی تکافل کمپنی ہے۔ کمپنی کا پیڈ اپ کیپیٹل انڈسٹری میں سب سے زیادہ 13بلین روپے سے زائد ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل کا ایک آزاد شریعہ ایڈوائرزری بورڈ ہے۔یہ بورڈ شریعہ کمپلائنس کیلئے تمام پراڈکٹس اور آپریشنز کی تصدیق کرتاہے۔ کمپنی کے شیئرہولڈرز میں قطر کے نمایاں مالیاتی ادارے شامل ہیں جن میں قطر اسلامک انشورنس کمپنی، قطر انٹرنیشنل اسلامک بینک اور مصرف الرّیان شامل ہیں۔پاک قطر فیملی تکافل کئی سالوں سے گلوبل اسلامک فنانس، ایف پی سی سی آئی، آئی ایف این اور آر ٹی سی اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈزاور آئی ایف این سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بہترین تکافل کمپنی کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔