فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ،پاکستان فٹبال ٹیم کا بحرین میں تربیتی کیمپ جاری

102

بحرین (جسارت نیوز)بیرون ملک مقیم بیشتر کھلاڑیوں نے بحرین میں جاری پاکستان فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کردی۔ پاکستان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 6اور 11جون کو کمبوڈیا کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بحرین میں جاری تربیتی کیمپ میں بیرون ملک مقیم کھلاڑی عمر حیات، علی خان نیازی، عبداللہ قاضی، محمد ریاض، رئیس نبی، نوید رحمن، علی عزیر محمود، شابان حسین، محمود خان، احمد فہیم، سمیر نبی، تابش حسین، محمد علی اور حسن بشیر رپورٹ کر چکے ہیں، ذیشان رحمان، یعقوب اعجاز اور محمد عدنان یعقوب کی آمد ایک دو روز میں متوقع ہے، تین گول کیپرز یوسف بٹ، احسان اللہ، مزمل حسین گول کیپنگ کوچ مارسیلو کوسٹا کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔پاکستان اور کمبوڈیا کا پہلا میچ 6 جبکہ دوسرا 11 جون کو ہوگا، مارچ 2018 میں فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف نے عدالتی حکم پر تعینات کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹر سے چارج لیا تو سرگرمیاں بحال ہوئیں جس کے بعد پاکستان ٹیم صرف5 انٹرنیشنل میچ کھیل پائی اور عالمی رینکنگ میں اس وقت 197ویں نمبر پر ہے،پاکستان ٹیم نے کم میچ کھیل کے بھی گہرا تاثر چھوڑاہے۔ گزشتہ 10 انٹرنیشنل میچز میں صرف2 فتوحات سمیٹنے والی کمبوڈیا کی ٹیم اس وقت عالمی رینکنگ میں 172ویں نمبر ہے۔