سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن کا شاندار آغاز

71

پیرس (جسارت نیوز) سال کا دوسرا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن شروع ہو گیا، ابتدائی روز راجر فیڈرر، اسٹیفانوس اسٹسپاس، مرین کلچ، گریگور دمترف، کاسپر ریوڈ، ایلکسی پوپائرن، کائی نیشکوری اور اوسکر اوٹے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ اتوار کو فرانس میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے ابتدائی روز کھیلے گئے پہلے رائونڈ میچز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹالین کھلاڑی لورینزو سونیگو کو 6-2، 6-4 اور 6-4 سے مات دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی میکسی میلین مارٹرر کو 6-2، 6-2 اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلیے کوالیفائی کیا، جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری بھی پہلی آزمائش میں کامیاب رہے، انہوں نے فرانسیسی حریف کوئنٹن ہالیز کو 6-2، 6-3 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا، کروشین کھلاڑی مرین کلچ نے تھامس فابیانو کو 6-3، 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی، بلغارین کھلاڑی گریگور دمترف نے سربین کھلاڑی جانکو ٹپساروچ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-3، 6-0، 3-6، 6-7 (4-7) اور 6-4 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، کاسپر ریوڈ نے ایرنسٹ گلبس، ایلکسی پوپائرن نے اوگو ہمبرٹ اور اوسکر اوٹے نے میلک جزیری کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔