بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ‘فاروق ستار

59

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ تنظیم(ایم کیو ایم) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہنگائی ، غربت و بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ملک کی پالیسی بنانے والوں اور سیاسی لوگوں کو ایک جگہ بیٹھاکر قومی ایجنڈا طے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔کراچی کے لوگوں کی داد رسی ہونی چاہئے وزیر اعظم کے جنوبی سندھ صوبے کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کی جانب سے مقامی ہال میں دیئے جانے والے افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دعوت افطار میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری، مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ملک کے حالات کودیکھتے ہوئے ہمیں وسیع اور عظیم تراتحاد قائم کرنا ہوگاہر طرف مختلف طرح کی آگ لگی ہوئی ہے ،مہنگائی ، غربت و بے روزگاری نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،وقت کی ضرورت ہے قومی پالیسی بنانے والوں اور سیاسی لوگوں کو ایک جگہ بیٹھ کر قومی ایجنڈا طے کرنا ہوگااور اس موقع پر ہمیں عظیم تر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔