پی ٹی آئی کے وفد کی اعجاز چودھری سے ملاقات

82

پاکستان تحریک انصاف (سعودی عرب ومڈل ایسٹ) کے وفد نے سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی (سعودی عرب ومڈل ایسٹ) ذوالقرنین علی خان کی قیادت میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اعجاز چودھری سے جدہ میں ملاقات کی اور انہیں حجاز مقدس آمد اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔
وفد میں شامل تمام ارکان نے اعجاز چودھری کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں جبکہ آیندہ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وفد میں ظفر علی خان، سلطان عبدالباسط، انجم اقبال وڑائچ، تنویر صدیق خان، عنصر اقبال مغل اور چاند بدر بھٹی شامل تھے۔اعجاز چودھری نے ذوالقرنین علی خان سمیت وفد کا شکریہ ادا کیا اور مڈل ایسٹ میں پی ٹی آئی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔