میمن ویلفیئر سوسائٹی (جدہ) کا سالانہ افطار ڈنر

77

سماجی اور فلاحی تنظیم میمن ویلفیئر سوسائٹی (ایم ڈبلیو ایس) سعودی عرب نے اپنے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام مقامی ریستوران میں کیا، جس میں بیرون ملک سے آنے والی شخصیات کے علاوہ مقامی معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اقبال میمن، صدر آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن اور نائب صدر انٹرنیشنل میمن آرگنائشن (آئی ایم او) جبکہ مقبول عبدالشکور گوڈیل صدر دھوراجی میمن جماعت سورت انڈیا اور بورڈ ممبر آئی ایم او ، اشرف خیراتی ،یونس حبیب اور یحییٰ عبدالکریم منشی مہمانان اعزازی تھے۔ محمد احمد مکی کی تلاوت کے بعد محمد عرفان کولسا والا نے نعت رسول مقبول سے تقریب کا آغاز کیا۔ عرفان کولسا والا نے خطبہ استقبالہ پیش کیا۔ اس موقع پر طیب موسانی سکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایس نے کہا دنیا کی سب سے بڑی میمن جماعت انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کے سربراہ اقبال میمن، مقصود عبدالشکور گو ڈیل، اشرف خیرانی اور یونس حبیب جیسی شخصیات کی موجودگی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔
اقبال میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کی میمن جماعت بہت اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایس کی جدہ کمیونٹی کے لیے سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہا اورخدمات کے 11 سال مکمل ہونے پر تمام ارکان کو مبارک باد دی۔