قاضی اسحاق میمن کی جانب سے کمیونٹی کےاعزازمیں سحری کا اہتمام

67

بابائے ریاض‌قاضی اسحاق میمن کی جانب سے پاکستانی برادری کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب کا آغاز رانا عمر فاروق نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ اس موقع پر جمعیت اہل حدیث (ریاض) کے ناظم اعلیٰ فیصل علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ انسانی زندگی کا سب سے قیمتی زیور اور گراں قدر متاع ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جس مسلمان کے اندر تقویٰ اور پرہیزگاری کی خوبی نہیں پائی جاتی، وہ صرف نام کا مسلمان ہے، کام کا نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے لیے حقوق و فرائض رکھے ہیں۔ ان میں سے اگر ہم صرف ہمسایوں کے حقوق کی بات کریں تواللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احادیث مبارکہ میں ہمسایوں کے حقوق کی اہمیت بیان فرمائی ہے۔
تقریب کی صدارت پی ایس پی اوورسیز ونگ کے شمشاد صدیقی نے کی۔ میزبان قاضی اسحاق میمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس خلوص دل کے ساتھ تمام جماعتوں، ذمے داران اور کارکنان نے تقریب میں شرکت کی ہے، اس پر میں ان تمام افراد کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں۔ ا