پی پی پی سعودی عرب کا تعزیتی اجلاس

62

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمرالزماں کائرہ کے جوان سال فرزند اسامہ کائرہ اور اس کے دوست حمزہ بٹ کی المناک حادثی وفات پر پی پی پی (سعودی عرب) کا تعزیتی اجلاس پارٹی صدر تصور حسین چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور کائرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم اس المناک موقع پر کائرہ خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ اجلاس میں ملک جاوید حسین، اسد اکرم، خالد گجر، اکرام کوجلی، اظہر شفیق، آفتاب علی ترابی، زمردخان سیفی، ذکا ثمر عباس، الیاس مہر، ملک الیاس اعوان، تصور چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔ آفتاب علی ترابی نے نظامت فرائض انجام دیے جبکہ زمردخان سیفی نے نعت مقبول ﷺ پیش کی۔