پاکستان بزنس فورم کے صدر ابوبکر میمن کی جانب سے دعوت اِفطار

44

سعودی عرب میں پاکستان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان بزنس فورم (پی بی ایف) کے صدر ابوبکر میمن کی جانب سے ہمیشہ کی طرح امسال بھی عمائدین شہر، کاروباری شخصیات، صحافیوں، دوستوں اور ان کے اہل خانہ کے اعزاز میں افطار و عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شریک تاجروں کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کریں جبکہ جو پاکستانی سعودی عرب میں کسی بھی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، سعودی معیشت کو ترقی دینے میں ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔
تقریب کے میزبان ابوبکر میمن نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور شرکا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افطار و عشائیے کا مقصد ثواب کے علاوہ سعودی اور پاکستانی تاجروں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ تیزی اور محنت سے کام کرتا ہے جبکہ حکومتی سطح پر اس میں تاخیر ہوتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ ڈاکٹر قاری عبدالباسط محمد نے پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرائی۔