ملیر پولیس کی کارروائیوں میں 70 ملزمان گرفتار

86

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر پولیس کی جانب سے رواں ہفتے کیے جانے والے سرچ آپریشنز اور ٹارگٹڈ کارروائیوں اور پولیس مقابلے کے دوران 70 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹائون پولیس نے بہترین پیشہ ورانہ صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد لاکھوںروپے مالیت کی قیمتی ادویات سے بھرا کنٹینر اور ملزمان کو بمعہ ہتھیار گرفتار کیا۔ضلع ملیر میں ہونے والے 2 پولیس مقابلوں میں 3سے زائدملزمان میں سے 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔مختلف ٹارگٹڈ کارروائیوں اور سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر70 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع ملیر پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں مطلوب 15 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ رواں ہفتے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں مختلف چھاپوں اور ٹارگٹڈ کارروائیوں میں پولیس نے 28048 گرام چرس برآمدکی۔گرفتار کیے گئے ملزمان سے مجموعی طور پر 39غیر قانونی ہتھیار سمیت سیکڑوں گولیاں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لیں۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں4 دستی بم بھی برآمد کیے۔مختلف چھاپوں کے دوران پولیس نے15سے زائدمسروقہ موٹر سائیکلیں/گاڑیاں برآمد کیں اورمتعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔