رانامشہود کی سعید آباد آمد ، تاجربرادری کے مسائل حل کرنے کاعزم

61

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی انجمن تاجران سعید آباد کے دفتر میں تاجر برادری سے ملاقات ،تاجر برادری کے مسائل حل کرنے اور مسلم لیگ ن کا پیغام گھرگھر پہنچانے کا عزم ، بلدیہ کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر تعلیم اورمسلم لیگ سندھ کے کوآرڈی نیٹر رانا مشہود کی انجمن تاجران سعید آباد کے دفتر آمد کے موقع پر چیئرمین انور نیازی ،سرپرست اکرم اعوان ،صدر انجینئر حکیم عمرانی ،جنرل سیکرٹری محمد عاطف قاسمی ،محمد کاشف اوردیگر عہدیداران نے رانا مشہود کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران سعید آباد کی جانب سے تاجروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس پر رانا مشہود نے مسلم لیگ ن کی جانب سے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ۔ رانا مشہود نے کہا کہ مسلم لیگ ن تاجر برادری کو درپیش مسائل کا سدباب کرنا جانتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلیے مسلم لیگ ن اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر بلدیہ ٹائون کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی اور ان مسائل کے حل کیلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے اعلیٰ ایوانوں تک بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ آخر میں رانا مشہود کو سعید آباد کی مشہور مارکیٹ چوبیس کا دورہ بھی کرایاگیا۔