حضرت علیؐ کی حیات طیبہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے، راجاناصرعباس

29

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پراپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی حیات طیبہ کا ہر دن ہمارے لیے نمونہ عمل ہے۔ آپؓ کی پوری زندگی فقط خوشنودی خدا اور اطاعت رسول اللہ میں بسر ہوئی۔علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ یوم علیؓ کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کو موثر سیکورٹی فراہم کی جائے۔ملک میں سیکورٹی تھریٹس بہت زیادہ ہیں، داعش کی کارروائیاں اب پاکستان میں بھی ہورہی ہے۔ملک دشمن عناصر شرپسندی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی تقریبات، عبادت گاہیں اور سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کا ہدف رہے ہیں۔ایسے موقعے پر سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔حساس مقامات پر جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں۔