متحدہ لندن اورلیاری گینگ وار کارندے سمیت 9 ملزمان گرفتار

39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور اسٹیل ٹائون پولیس نے نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپوں اور دوسری کارروائیوں کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میںمتحدہ سے تعلق رکھنے والادہشتگرد ،لیاری کینگ وار کے کارندے اور ڈکیتی رہزنی کی وارداتوں میںملوث ملزمان شامل ہیں ۔رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے7ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہے۔ رینجرزنے سعید آباد اور شیر شاہ کے علاقوں میںکارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان محمد علی عرف پوپٹث، عظیم خان اور محمد ایوب کوگرفتار کرلیا، گرفتار شدگان کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے ،جو ٹارگٹ کلنگ،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، جب کہ رینجرز نے شاہ فیصل کالونی،عوامی کالونی اور جمشید کوارٹر کے علاقوں سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں علی حسن خان،نعمان علی اور جمال شاہ شامل ہیں،ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، رینجرز نے گارڈن کے علاقے سے ملزم توفیق احمد کو گرفتار کیا،ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔