بھارت :نومنتخب40 فیصد ارکان پارلیمنٹ پر ریپ، قتل سمیت کئی مقدمات درج

64

نئی دہلی(صباح نیوز)ایسوسی ایشن آف ڈیمو کریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)نے کہاہے کہ بھارت کی نئی پارلیمنٹ کے 40 فیصد سے زائد قانون ساز ریپ اور قتل سمیت کئی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اے ڈی آر کی رپورٹ میں کہاگیاکہ کانگریس کے ایک قانون ساز قتل، ڈکیتی سمیت 204 مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابی
نشستوں پر کامیاب ہونے والے 543 ارکان میں سے 233 افراد پر مجرمانہ اقدامات کے مقدمات درج ہیں۔رپورٹ کے مطابق جیتنے والے 539 افراد کے ریکارڈز کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ مجرمانہ کیسز کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 2004 سے اب تک سب سے زیادہ رہی ہے۔