مودی کی حلف برداری ، عمران خان کو دعوت نہیں دی جائیگی ، بھارتی میڈیا

91

نئی دلی (صباح نیوز)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان کو شرکت کے دعوت نامے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری 30مئی کو ہو گی۔نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے مختلف ممالک کے سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے سری لنکا، روس اور فرانسیسی صدور کے علاوہ اسرائیلی وزیر اعظم کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ ولی عہدابوظبی محمد بن زاید النہیان اور بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا نے بی جے پی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندرمودی کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بھارت میں 7مراحل میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں مودی کی بی جے پی اور ان کے اتحادیوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے پہلے سوشل میڈیا پر اور پھر ٹیلی فون کر کے بھارتی وزیراعظم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔