یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب کو ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ

55

صنعاء (آن لائن) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی باغیوں کے ٹیلی وژن چینل المصیرہ کے مطابق اس مرتبہ جزان کے ہوائی اڈے کے قریب سعودی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس حملے میں ہونے والے کسی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ ریاض میں سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سعودی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔