جرمنی ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے، چین کا انتباہ

85

بیجنگ (آن لائن) چین نے جرمنی پر اپنے داخلی معاملات میں دخل اندازی کا الزام عاید کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق بیجنگ میں حکام نے جرمنی سے اپنی غلطی کو تسلیم کرنے اور اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیا ہے۔ بیجنگ کا یہ بیان برلن حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ کے دو شہریوں کو سیاسی پناہ دینے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ بیجنگ حکام کے بقول جرمنی کو نہ تو مجرموں کو برداشت کرنا چاہیے اور نہ ہی چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا چاہیے۔ دوسری جانب چینی حکام نے ہانگ کانگ میں تعینات جرمن نمائندے کو ایک ہنگامی ملاقات کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔