سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں ،پاکستان آگے بڑھ رہا ہے،فردوس عاشق اعوان

91

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی کی سرخیوں اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد سے پنجاب کے عوام پر دہائیوں سے مسلط استحصالی نظام اور شخصیت پرستی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ شہباز شریف کی کارکردگی ٹی وی ہیڈ لائنز اور اخبارات کے اشتہارات تک محدود تھی۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گروتھ اسٹریٹجی 2023 سے ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر شہری تک پہنچیں گے۔ گروتھ اسٹریٹجی 2023 وزیراعظم کے مشن اور و ژن کی تکمیل کی جانب اہم اقدام ہے۔صوبے میں غربت کی سطح کم کرنے، پسماندہ علاقوں، زراعت کی ترقی، بے روزگاری کا خاتمہ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔دوسری جانب فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ ان کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ علاوہ ازیںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد جس عجلت میں بنا اتنی ہی تیزی سے سے تنکوں میں بکھر جائے گا،زراعت میں ترقی، صنعتی بحالی، روز گار کی فراہمی اور پایدار معاشی نظام کے حوالے سے وزیر خزانہ نے جا مع پلان کا اعلان کردیا ہے۔ہفتہ کوبلاول زرداری کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سندھ میں اپنی بد عنوانی، بد انتظامی، اور ناقص کارکردگی کو چھپانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔