نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے‘ مو لانا فضل الرحمن

97

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب ادارہ کے طور پر اپنے احتسابی عمل کی ساکھ کھو چکا ہے ‘ نیب چلنے والا ادارہ نہیں ہے‘ نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے‘ یہ ادارہ ہمیشہ سیاستدانوں کے خلاف فعال رہتا ہے۔ ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جس ملک میں متوازی عدالتی نظام ہو گا وہاں انصاف کا حصول مشکل ہو گا‘ ملک کے اندر پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہیں تو پھر متوازی احتسابی ادارہ لانا آمرانہ ذہن کے مقاصد کی تکمیل تو کرسکتا ہے لیکن جمہوریت کی نہیں‘ ملکی سیاست بھی کمزور ہوتی جا رہی اور معیشت بھی کمزور ہوتی جا رہی ہے‘ نیب کے ذریعے سیاسی انتقام نے سیاست کو متاثر کیا اور پیسے کی گردش کو روک دیا ہے‘ نیب کے طرز احتساب سے ملک کی سیاست کے ساتھ اور معیشت بھی ڈوب جائے گی‘ نیب کو منجمد کر دینا چاہیے‘ کے پی کے میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا گیا تھا جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیے گئے پھر چیئرمین نے استعفا دے دیا تھا۔