نواز شریف کی جانب سے چیئر مین نیب کو پیشکش کا تاثر غلط ہے،شہباز شریف

98

لندن(آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے چیئر مین نیب کو آفر کی بات غلط ہے ہم نے اربوں روپے دینے کی کوئی بات نہیںکی چیئر مین نیب کے استعفے سے متعلق ملک احمد خان کا بیان ان کی ذاتی رائے ہے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا جبکہ اس وقت 20 20, گھنٹے لوڈ شیڈنگ جا ری تھی، 2013کے الیکشن کے بعد پاکستان میں سیاسی افراتفری تھی، میں نے ا پنی زندگی میںاتنا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا وہ انا پرست ہیں ان کے دھرنے کی وجہ سے چین کے صدر اشی جن پنگ کا دورہ ملتوی ہوا جس سے پاکستان کو نقصان ہوا ہم نے تمام ترمشکلات کے باوجود 11ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے اور چلائے، اگر اب لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کاذمے دار ہمیں نہ ٹھہرایا جائے ملک میں بد ترین مہنگائی اور بے روز گاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے فوری بعد عمران خان کنٹینر پر چڑھ گئے اور 7 مہینے برباد کر دیے آج پاکستانی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کوتیار نہیں ہیں تو باہر سے کون سرمایہ کار آئے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عید کے بعد سیاسی جماعتیں اکھٹی ہوں گی اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا ۔ میں چیئر مین نیب سے آج تک نہیںملا ہماری جانب سے براہ راست یا بلا واسطہ کسی ذریعے سے اربوں ر وپے دینے کی کوئی بات نہیں کی نواز شریف کی جانب سے چیئر مین نیب کو آفر کی بات بالکل غلط ہے ملک احمد خان کا چیئر مین نیب کے استعفے کا مطالبہ ان کی ذاتی رائے ہے۔