حکومت نے شہریوں کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا،خرم شیرزمان

60

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسا دیا ہے۔ ماہ صیام میں ایک طرف بڑھتی ہوئی گرمی سے عوام پریشان ہیں تو دوسری طرف شہر میں پانی کی قلت اور غیر منصفانہ تقسیم سے عوام شدید غصے کا شکار ہیں۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی ملی بھگت سے واٹر بورڈ میں کرپشن عروج پر ہے۔ پانی کے غیر قانونی کنکشن اپنے من پسند لوگوں کو دے کر لاکھوں روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔