اللہ بخش گوٹھ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کیاجائے،جام غلام

49

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) کراچی میں سرکاری اداروں کی ناک کے نیچے اللہ بخش گوٹھ کو خالی کرانے کے لیے تھانہ سائٹ سپرہائی وے اور احسن آباد پولیس چوکی کے افسران اور اہلکار مکینوں کے گھروں پر چھاپے مارکر بے گناہوں کو گرفتارکررہے ہیںاور ان کے خلاف سنگین مقدمات قائم کرکے ہراساں کررہے ہیں،75کے قریب ایف آئی آرزدرج ہوچکی ہیں ، مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیلاہواہے،رہائشی شدیدعدم تحفظ کے شکارہیں، کوئی مددگارنہیں ہے۔اللہ بخش ویلفیئر ایسوسی ایشن ،اللہ بخش گوٹھ کراچی کے صدر جام غلام محمدنے چیئرمین نیب اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ کیس بھی بحریہ ٹائون طرز کا کیس ہے احسن آباد سوسائٹی پر بھی جرمانہ عائد کرکے وصول کیاجائے۔