قرآن پر عمل پیراہوکرہی امت سرخرو ہوسکتی ہے،حسین محنتی

43
محمد حسین محنتی کورنگی جے ایریامیں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے ہیں ،اس موقع پرعبدالجمیل خان ،عاشق علی خان ودیگرذمے داران بھی موجود ہیں
محمد حسین محنتی کورنگی جے ایریامیں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے ہیں ،اس موقع پرعبدالجمیل خان ،عاشق علی خان ودیگرذمے داران بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روزہ اللہ کیلیے ہے اور اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے ۔رمضان کی ساعتوں میں رب سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔ مضان کا مہینہ امت کو بیدار اور اسے نئی زندگی فراہم کرتا ہے ۔رمضان امت کو قوت اور عظمت فراہم کرتا ہے ۔قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی امت مسلمہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتی ہے ۔یہ بات جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت کورنگی جے ایریا میں شاہد رضا کی رہائش گاہ پر عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے اپنے خطاب میں کہی ۔اس موقع پر امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان اوررضوان رضا نے بھی خطاب کیا ۔محمد حسین محنتی نے کہا کہ سائنس نے آج روزہ کی اہمیت کو قبول کر لیا ہے ،مسلمانوں کا قرآن سے تعلق کمزور ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں ان پر حاوی ہو رہی ہیں ۔