رشوت کے عوض رہاڈاکو کے ہاتھو ںدکاندار کا قتل المیہ ہے،انتخاب سوری

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدر انتخاب عالم سوری،جوائنٹ سیکرٹری ذبیح اللہ قریشی نے اپنے مشترکہ بیان میںاورنگی ٹاؤن پولیس کورشوت دے کر رہا ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ سے دکاندار کی موت پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کومعاشرے کا بڑا المیہ قرار دیا ہے۔انتخاب عالم سوری اور ذبیح اللہ قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کارشوت لے کر ملزمان کو چھوڑنا انصاف کے قتل کی بدترین مثال ہے ۔ڈاکو کو دکانداراوراس کے بیٹوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھاجورشوت دے کررہا ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور جرائم کے خاتمے کیلیے کیے جانے والے دعووں کی نفی ہے،مقتول دکاندار کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے ۔