فرانس : لیون کے مصروف بازار میں پارسل بم دھماکا‘ 8افراد زخمی

70
لیون: پارسل بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کو سیل کر کے امدادی کارروائی کی جا رہی ہے
لیون: پارسل بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کو سیل کر کے امدادی کارروائی کی جا رہی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے شہر لیون میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک کم عمر بچی بھی شامل ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں نے لیو وکٹر ہوگو نامی مصروف بازار کو نشانہ بنایا۔ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا پارسل بم کے ذریعے کیاگیا، جس میں موجود نٹ ، بولٹ اور دھاتی ٹکڑوں نے کئی لوگوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور امدادی اہل کاروں نے کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔