شدید گرمی کے باعث بیت المقدس میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی

109
مقبوضہ بیت المقدس: شدید گرمی کے باعث نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ آنے والوں پر پانی کی پھوار کرکے حدت کا احساس کم کیا جارہا ہے
مقبوضہ بیت المقدس: شدید گرمی کے باعث نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ آنے والوں پر پانی کی پھوار کرکے حدت کا احساس کم کیا جارہا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں شدید گرمی کے باعث کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں گزشتہ روز درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہر میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ ماہرین کے مطابق القدس اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ لہر آیندہ ہفتے کے اوائل تک جاری رہے گی۔ القدس میں اوسط درجہ حرارت 14 درجے سینٹی گریڈ رہتا ہے۔ فلسطین کے علاوہ مصر میں اس وقت درجہ حرارت 44 درجے سینٹی گریڈ ہے۔