حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی ، بلاول زرداری

126
خان گڑھ: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں

گھوٹکی ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کررہی دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعہ کے روز گھوٹکی میں علی محمد مہر (مرحوم) کے گھر گئے جہاں پر انہوں نے علی محمد مہر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ علی محمد مہر سے چند دن قبل خیریت پوچھی تھی اور فون پر ان سے گفتگو ہوئی ہے ان کے خاندان سے تعزیت کے لیے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج پھر کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہے ہم کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طرح سے عمل نہیں کررہی جب سے وزیراعظم ائے ہیں نیژکٹا کا ایک اجلاس بھی نہیں بلایا گیا حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطالبے پر قائم ہوں پیپلزپارٹی کی دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی ہے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے ہمیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا ہم سب کو مل کر دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔