لیاقت بلوچ کی نعمت اللہ خان سے ملاقات ، عیادت اورصحت یابی کی دعا

113
کراچی:قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان سے ملاقات وعیادت کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سابق سٹی ناظم و جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر و الخدمت فاؤنڈیشن کے سابق سربراہ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقا ت کی ۔ ان کی عیادت ، مزاج پرسی، جلد صحت یابی کی دعا اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹریز یونس بارائی ، راشد قریشی ، نعمت اللہ خان کے صاحبزادے ندیم اقبال اور دیگر بھی موجود تھے ۔