سراج الحق سعودی عرب روانہ لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت مقرر

99

لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 2 ہفتے کے دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ۔ سراج
الحق نے ملک میں اپنی عدم موجودگی کے دوران لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کراچی میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر اپنی ذمے داریوں کا آغاز کردیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق اپنے دورے کے دوران عمرے اور بیت اللہ میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے ۔