وزیراعظم کی قمر زمان کائرہ اور رُکن صوبائی اسمبلی علی گوہر سے تعزیت

77

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کے جواں سال فرزند کے انتقال پر تعزیت کی، وزیراعظم نے قمر زمان کائرہ سے بیٹے کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے مرحوم وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کو ٹیلیفون کیا اور وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔