کوئٹہ:پشتون آباد کی مسجد میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق، 16 زخمی

174

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام شہید جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد فوری بعدریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے جائے وقعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاجبکہ جائے وقوعہ کو سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد  میں نمازہ جمعہ کی ادائیگی سے کچھ دیر قبل ہوا۔