وفاقی حکومت نے اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے عجلت کی،وزیر اعلی سندھ

217

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے عجلت کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز اور دیگر اسپتالوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 3 اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے کے لیے عجلت کی، سندھ حکومت نے ریویو پٹیشن فائل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن سے ان اسپتالوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی، وفاقی حکومت نوٹیفیکیشن واپس کرے تاکہ غیر یقینی ختم ہو۔