ن لیگ کا چیرمین نیب  کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

167

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کا چیئرمین نیب کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ چئیرمین نیب کے واقعہ پر بہت واضح موقف دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا اس معاملے میں وزیراعظم کے دوست کے چینل سے ویڈیو نشر ہونے کے نئے انکشافات کی روشنی میں ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو وزیراعظم اور چئیرمین نیب سے اِن سوالوں کے جواب لے اورحقائق عوام کے سامنے لائے۔

واضح رہے کہ نجی چینل نے ایک آڈیو ٹیپ چلائی جس میں کوئی مرد ایک خاتون سے بظاہر ناشائستہ گفتگو کر رہا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل کی آڈیو ٹیپ میں ایک آواز جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے منسوب کی گئی، یہ بلیک میلرز گروہ کا جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔