پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

128

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا،انہوں نے بتایا کہ شاہینII 1500 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور روایتی و ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شاہین 2 پاکستان کی کم سے کم ڈیٹرنس اورخطے میں استحکام برقرار رکھنے کی ضروریات پوری کرتا ہے، تجربہ کا مقصد پاک فوج کی اسٹریٹیجک صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔