پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے کرایوں میں مزید 2 روپے اضافہ کردیا

70

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائر لائن پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے چلائی جانے والی اضافی پروازوں کے کرائے میں مزید 2ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔ پاکستان میں پورے سال کے علاوہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جب کہ رمضان کے آخری عشرے میں اس تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور دوسری جانب قومی ائرلائن پی آئی اے کے پاس بکنگ ہی فل ہوچکی ہے۔عمرہ زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر پی آئی اے نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے مزید 5 ، 5 اضافی پروازیں چلانے کا شیڈول جاری کیا ہے تاہم ساتھ ہی پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں3ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا اور اب ایک ہفتے کے بعد اس کرائے میں2ہزار روپے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ عمرہ زائرین کے لیے پہلے کرایہ 85 ہزار 500 سے بڑھ کر 88 ہزار 500 ہوا جو اب بڑھ کر 90ہزار500 ہوگیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق یہ معمول کی بات ہے اور پروازوں کے کرایوں میں بہت ہی معمولی اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ عمرہ زائرین کے لیے اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں اور ان پروازوں میں زیادہ تر جہازوں کو خالی ہی واپس آنا ہوگا۔