مرتضیٰ وہاب کا بلاول زرداری کونیب کا نوٹس موصول ہونے کا اعتراف

132
کراچی: سندھ اسمبلی میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں
کراچی: سندھ اسمبلی میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صحافیوں سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات وقانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کونیب کا نوٹس موصول ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اورکہاہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کو نیب میں پیشی کا نوٹس گزشتہ شام سوا 5 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں تاخیرسے موصول ہوا ہے۔ اس سے قبل بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول کونیب نوٹس موصول نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے کی پیشی کا نوٹس گزشتہ شام سوا5 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں موصول ہوا۔چیئرمین بلاول کے وکلا نیب سے نوٹس ہمیشہ تاخیر سے ملنے کا شکوہ کرچکے ہیں اور وکلا نیب سے نوٹس ای میل سمیت دیگر الیکٹرونک ذرائع سے بھیجنے اوروصول کرنے کی درخواست کرچکے ہیں مگرنیب نے جواباً چیئرمین بلاول کے وکلا کو بذریعہ کورئیر نوٹس بھیجنے پر اصرار کیاہے۔