نااہل حکومت نے معیشت تباہ کردی‘بلاول زرداری

121

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ صرف4ر روز میں غیرملکی قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے گھر گرائے گئے یہ بہت بڑا ظلم ہے۔ مہنگائی کی سونامی نے لوگوں سے دال روٹی بھی چھین لی ہے۔ ایسے حالات میں پیپلزپارٹی کیسے خاموش رہ سکتی ہے۔ یہ چاہے جتنا بھی ظلم کریں ہمیں ڈرا یا جھکا نہیں سکتے۔ ہم نے ڈکٹیٹر کو شکست دی ہے، یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے؟۔ہم عوام کا مزید استحصال ہونے نہیں دیں گے۔ اسپیشل پرسنز بھی بے شمار صلاحیت رکھتے ہیں ان کو بھی حق ہے کہ وہ آگے بڑھیں، ملک کی خدمت کریں، اپنی محنت سے مقام بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔