آپریشن جاری رکھا جائے،عوام کو سرکلر ریلوے کا تحفہ دینا ہے،کمشنر

60
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
کمشنر کراچی افتخار شالوانی کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

کراچی (اسٹا ف ر پورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ ّآپریشن جاری رکھا جائے، عوام کو کراچی سرکلر ریلوے کا تحفہ دیناہے،تما م ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ یہ قائم نہیں ہو نے دیں گے، 9 جون کو عدالت عظمیٰ میں عملدر آمدرپورٹ دینے سے قبل پاکستان ریلوے کو درخواست کریںگے کہ تجر باتی بنیادوں پر ایک ٹرائل ٹرین سر کلر ریلوے پر چلائی جائے تاکہ آئندہ مستقل بنیادوں پرسرکلر ریلوے چلانے کے لیے گرئونڈز پر کام کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظہر رشید خان ، ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمدو دیگر افسران شامل تھے۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنرز ایسٹ، ویسٹ،سینٹرل،پاکستان ریلوے، پولیس، اینٹی انکروچمنٹ کے اہل کاروں کی کا رکر دگی اوراقدامات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چا ہیے اور اس جذبے و جوش کے ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کو جلد از جلد بحالی کی طرف گامزن کر نا ہے اور حکومتی کاوشوں کو عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میںجامع طریقے سے عملدر آمد بنانے کے لیے مشتر کہ طور پر اپنا اپنا کر دار ادا کر کے عوام کو کراچی سرکلر ریلوے کا تحفہ دیناہے اور تما م ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ یہ قائم نہیں ہو نے دیںاور مسلسل نگرانی و پیٹرولنگ جا ری رکھنی ہے۔اس سلسلے میںتمام ا فسران و متعلقہ ادارے اپنی نگرانی جاری رکھ کر رپورٹ پیش کریںگے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ کوشش کریںگے کہ 9 جون کو عدالت عظمیٰ میں عملدر آمدرپورٹ دینے سے قبل پاکستان ریلوے کو درخواست کریںگے کہ تجر باتی بنیادوں پر ایک ٹرائل ٹرین سر کلر ریلوے پر چلائی جائے تاکہ آئندہ مستقل بنیادوں پرسرکلر ریلوے چلانے کے لیے گرائونڈز پر کام کیا جا سکے۔