رمضان المبارک ایکدوسرے سے بھلائی کامہینہ ہے‘عبدالرحمن سلفی

105
مولانا عبدالرحمن سلفی برنس روڈ میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے ہیں
مولانا عبدالرحمن سلفی برنس روڈ میں افطار ڈنر سے خطاب کر رہے ہیں

کراچی ( پ ر )جماعت غربااہلحدیث پاکستان کی جانب سے علماکرام وخطبا وناظمین نائب ناظمین کے اعزاز میں افطار وڈنر دیا گیا قبل از افطار اجلاس بھی منعقد ہوا۔اس موقع پر امیرجماعت مولانا عبدالرحمن سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں رمضان المبار ک یہ ماہ مقدس اللہ کی رحمتوں سے بھر پور مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندو ں پر جہنم کے دروزے بند کرچکا ہے اور جنت کے دروازے کھول چکا ہے ہمیں چاہے کہ اپنی بخشش کرالیں اور اللہ کے بندوں کے ساتھ رحم شفقت وخیال کریں الحمداللہ جماعت کے شعبہ خدمت خلق کے تحت مرکزاہلحدیث برنس روڈ پر 1200سے زائد خاندانوں میں راشن کپڑے ودیگراشیاضرورت مستحقین میں تقسیم کی گئیں جبکہ مرکزی دینی درسگاہ جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال میں بھی 1600 مستحق خاندانوں میں راشن کپڑے ودیگراشیا ضرورت تقسیم کیں۔مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کامہینہ ایک دوسرے کی بھلا ئی وخیرخواہی کا مہینہ ھے شعبہ خدمت خلق کے تحت مستحقین کی امداد کو مزید بڑھنا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی امداد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ شعبہ خدمت خلق کے امدادی کاموں میں بھرپور تعاون کریں ۔