القرآن

106

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

پس بالا و بر تر ہے اللہ، پادشاہ حقیقی، کوئی خدا اس کے سوا نہیں، مالک ہے عرش بزرگ کا۔ اور جو کوئی اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو پکارے جس کے لیے اس کے پاس کوئی دلیل نہیں، تو اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہے۔ ایسے کافر کبھی فلاح نہیں پا سکتے۔ اے نبی ؐ، کہو، میرے رب درگزر فرما اور رحم کر، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے۔
(المومنون: 116-118)