سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

136

وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹاکر نوید کامران کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔

وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ کو عہدے سے ہٹاکرسیکرٹری کابینہ ڈویژن نوید کامران کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔نوید کامران کی جگہ سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام معروف افضل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، یونس ڈھاگہ کوفوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تعیناتیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔