بھارت میں ایک بار پھر مودی سرکار

220

بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعت کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد نریندرا مودی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔بھارت میں 542 نشستوں پر مشتمل لوک سبھا (ایوان زیریں)کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کا پلڑا بھاری ہے۔

بی جے پی اور اس کا اتحاد (این ڈی اے)344نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریس اور اس کا یو پی اے 96 نشستوں پر فتح یاب ہورہی ہے۔اس کے علاوہ 91 نشستوں پر علاقائی جماعتیں آگے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا)کے انتخابات 11 اپریل کو شروع ہوئے اور 7 مرحلوں میں 19 مئی کو مکمل ہوئے۔