نیب سندھ کی پھرتیاں، اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین گرفتار

138

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب )کی پھرتیاں جاری ،رات گئے سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب سندھ نے رات گئے کراچی میں بڑی کارروائی کے بعد سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا جبکہ نجی کمپنی سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق خورشید جمالی کیخلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں، وہ سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی میں کنسلٹنٹ بھی رہے ہیں۔