نیب نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی

100

لاہور (نمائندہ جسارت) نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی۔ نیب تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی۔ تفتیشی افسران سے تمام شواہد اور ریکارڈ پراسکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش اور شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو آگاہ کرے گا۔ نیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکائونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ اربوں روپے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔