پیرس میں جنونی شخص ایفل ٹاور پر چڑھ گیا

99
پیرس: جنونی شخص کے ایفل ٹاور پر چڑھ جانے کے بعد احاطہ بند کردیا گیا ہے‘ امدادی کارکن کارروائی کررہے ہیں
پیرس: جنونی شخص کے ایفل ٹاور پر چڑھ جانے کے بعد احاطہ بند کردیا گیا ہے‘ امدادی کارکن کارروائی کررہے ہیں

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک جنونی شخص نے پیرس کے ایفل ٹاور کی چوٹی پر چڑھ کر خود کو خطرے میں ڈال دیا۔ پولیس اور آگ بجھانے کے عملے نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد اسے نیچے اتار لیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیااور ٹاور کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔ 324 میٹر بلند ٹاور کی تیسری منزل تک چڑھنے والے شخص کو 7گھنٹے کے بعد نیچے اترنے پر آمادہ کیا جا سکا گیا۔ پیرس حکام کا کہنا ہے کہ خطرہ ٹل چکا ہے اور سیاح معمول کے مطابق سیر کررہے ہیں۔