نوشہروفیروز ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن

48

نوشہروفیروز( نمائندہ جسارت) محرابپور سٹی میں XENسیپکو نوشہرو عبدالحق دڈھانی نے شہر میں ڈائریکٹ کنکشن بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی اور جن لوگوں کے ڈائریکٹ کنکشن پائے گئے ان کے خلاف FIR 74/19 لائن سپرنٹنڈنٹ احمد علی منگی کی مدعیت میں درج کرادی گئی اور تقریباً دو لاکھ کے قریب ڈیڈکشن کے آرڈر بھی جاری کیے گئے۔XEN نے نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو بجلی چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری رکھے گی اور اگر کوئی بھی سیپکو کا اہلکار اور آفیسر ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔