لیاری گینگ وار کے کمانڈر سمیت 10 ملزمان پکڑے گئے

108

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوںمیںکارروائیوںکے دوران لیاری گینگ وار کمانڈرسمیت 10ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے جمشید روڈ بلوچ پاڑہ میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے کمانڈر فدا عرف ڈی سی گرفتار کرلیا،ملزم ملیرمیںگینگ وار کے بابالاڈلہ گروپ کا کمانڈربتایا جاتاہے جو پولیس اہلکار کے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ملیر پولیس نے سہراب گوٹھ اور شرافی گوٹھ میں موٹرسائیکل لفٹر گروہ سمیت ڈکیتی، رہزنی اور منشیات کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔سہراب گوٹھ سے گرفتار ملزمان بادشاہ خان اوربازی گل نے موٹرسائیکل لفٹنگ، ڈکیتی اور راہزنی سمیت منشیات کی سپلائی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ ڈیڑھ کلو سے زائد چرس،تھانہ گلستانِ جوہر سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل اور ہیروئن برآمدہوئی جب کہ شرافی گوٹھ سے گرفتار ملزمحمد عیسیٰ شرافی گوٹھ اور اطراف کی علاقوں میں منشیات کی سپلائی کرتا تھا۔سی آئی اے سائبر کرائم سرکل نے سعودی کمپنی سے فراڈ کرنے والے باپ بیٹے کوگرفتار کرلیا،ملزمان نے فراڈ کے ذریعے 16 ہزار 295 ڈالر ہتھیالیے ، ایف آئی اے کے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتار باپ بیٹے ملزمان انجم شہزاد اور طارق انجم سعودی کمپنی سے آن لائن فراڈ میں ملوث تھے ۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں ایزی لوڈ کی دکان لوٹنے والے 4 کم عمر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،کم عمر ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ایس پی گلشن اقبال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ عزیز بھٹی تھانے کی حودو میں ایزی شاپ کو لوٹ لیا گیا تھا۔