نجی جائداد کے جھگڑے میں بورڈریونیوکوفریق بنانے کی ہدایت

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں سول لائن کے علاقے میں سرکاری پلاٹ کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پرائیویٹ پارٹیوں میں تنازعہ،عدالت نے درخواست گزار کو بورڈ ریونیو کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کردی،سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ سول لائن میں درخواست گزار کو تقسیم ہند کے بعد زمین دی گئی تھی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ مقبول سولنگی کیا بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے؟ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کراچی میں مقیم تھے لیکن ہجرت کرکے نہیں آئے،دوسرا فریق زیادہ زمین الاٹ کرانا چاہتاہے روکا جائے، عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کا کہنا تھاکہ لوگوںکابس چلے توسڑکوں اورگلیوں پربھی قبضہ جمالیں۔