روزہ رب سے وفا داری اور بندگی کا اظہار ہے،معراج الہدیٰ

107
کورنگی میں دعوت افطار سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی خطاب کررہے ہیں
کورنگی میں دعوت افطار سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی خطاب کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ر مضان کا مہینہ وفا داری، خالص بندگی اختیار کرنے اور طاغوت کے سامنے کھڑا ہوجانے کا پیغام دیتا ہے ۔رمضان المبارک کا مہینہ امت کو قوت اور عظمت اور نئی زندگی فراہم کرتا ہے۔ روزہ رب سے وفا داری کا نام ہے ۔رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے۔ والدین کی خدمت اور اطاعت کر کے ہی جنت کے حق دار بن سکتے ہیں۔ نسل نو رمضان المبارک کے مہینے خرافات سے بچت اور قرآن سے تعلق کو مضبوط بنایا جائے ۔یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کورنگی نمبر2 ڈاکٹر ممتاز عمر کی رہائش گاہ پر عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے نائب امیر مرزا فرحان بیگ، عاشق علی خان، سیکرٹری اجمل وحید خان، ناظم علاقہ کورنگی وسطی محمد شعیب صدیقی، ڈاکٹر ممتاز عمر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ رمضان کا با برکت مہینہ امت کیلیے سلامتی رشدوہدایت کا پیغام لے کر آیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ امت مسلمہ پر آج چاروں طرف سے کفر کی قوتیں حملہ آور ہیں ۔مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا اور مارا جا رہا ہے ۔مسلمانوں کا قرآن سے تعلق کمزور ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اسلام دشمن قوتیں ان پر حاوی ہو رہی ہیں ۔