چینی افسر نے پاکستانی مزدور کو دہکتی بھٹی میں دھکا دے دیا

296

فیصل آباد: انڈسٹریل اسٹیٹ ساہیانوالہ کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مبینہ طور پر مقامی مزدورکو جلتی بھٹی میں دھکا دیدیا۔

فیصل آباد کی نجی فیکٹری میں چینی افسر نے مزدور شہروز کو کام سمجھ نہ آنے پرجلتی بھٹی میں دھکا دیا، شہروز کو تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے چینی افسر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چینی شخص فیکٹری میں لیبر انچارج کے عہدے پر تعینات ہے۔

سی پی او اظہر اکرام نے بتایا کہ چینی شہری کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

فیکٹری میں شہروز کے ساتھی مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔